رانا ثناءاللہ

اسلام آباد میں اس وقت 150 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت 150 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتنے ظلم کی بات ہے کہ شہدا کے اہل خانہ کے فنڈز کافی عرصے ادا نہ ہوں۔ اسلام آباد میں اس وقت 150 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا سے سفارتکار اسلام آباد آتے ہیں۔ لوگ اسلام آباد دیکھ کر ملک کے دیگر علاقوں کا اندازہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد دیکھ کر ہی لوگ ملک کے دیگر شہروں سے متعلق رائے قائم کرتے ہیں۔ دارالحکومت کو رول ماڈل بنانے کے لیے کام کیا۔

انہوں نے کہا 1700 کے قریب پولیس میں نئی بھرتی ہوئی ہے، یہ لوگ چند روز تک پولیس فورس کا حصہ بن جائیں گے۔ پولیس میں ڈسپلن سے پاکستان کا دنیا میں تشخص بہتر ہوگا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ہر ادارے کو رول ماڈل ہونا چاہیے۔ 100 ارب روپے کے منصوبے مکمل کرکے الیکشن میں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نےگندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی۔ ذرائع محکمہ خوراک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے