خواجہ آصف

پاکستان میں اسرائیل کا ایجنڈا چیئرمین پی ٹی آئی پورا کررہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسرائیل کا ایجنڈا چیئرمین پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اقتدار سے محرومی کے بعد پراکسی وار شروع کر رکھی ہے، پاکستان کے استحکام کا براہ راست تعلق سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف سیکیورٹی اداروں اور ان کے چیفس کے خلاف ٹوئٹس کرواتے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی صورت حال غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ کسی طرح ان کا دوبارہ اقتدار میں آنے کا چانس بن جائے۔ اسرائیل کا ایجنڈا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پورا کررہے ہیں، اسرائیل کو فکر ہے پاکستان میں ان کا ایجنڈا روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت 60 سے 90 روز میں انتخابات کروادے گی، نگراں وزیراعظم کون ہوگا ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ پاکستان نے افغانستان کی جنگ اپنی سرزمین پر لڑی ہے، افغان حکومت اپنی سرزمین کسی اور ملک میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے