اسفندیار ولی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثاقب نثار اور تحریک انصاف کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا۔ اسفندیار ولی

پشاور (پاک صحافت) اسفندیار ولی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ثاقب نثار اور تحریک انصاف کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس اسلام آباد ہائیکورٹ کے مریم نواز کی بریت کے فیصلے پر اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ نیب کے ذریعے ایک مخصوص سیاسی جماعت کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے جبکہ سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ تفریق پر مبنی کیسز سے نیب اپنی افادیت کھوچکی ہے۔

اسفندیار ولی کا مزید کہنا ہے کہ آج یہ بھی ثابت ہوا کہ ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے مخصوص سیاسی جماعت کو فائدے دینے کیلئے فیصلے کئے، قانون سب کے لئے برابر ہے اور اصل انصاف وہی ہوتا ہے جو فیصلوں سے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد یہ بات بھی سامنے آجائے گی کہ یہ فیصلے کس کے دباؤ میں آکر کئے گئے، ثاقب نثار نے ہی ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کو تنخواہ نہ لینے کے جرم میں نااہل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے