فریال تالپور

عالمی برادری سے ماحولیاتی انصاف کے خواہاں ہیں۔ فریال تالپور

کراچی (پاک صحافت) فریال تالپور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیرمعمولی بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں، عالمی برادری سے ماحولیاتی انصاف کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے زرداری ہاوس کراچی میں ایک ملاقات کی ہے۔ جس کے دوران سندھ میں سیلاب کی صورت حال اور متاثرین کی بحالی سمیت دلچسپی کے باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صوبائی وزراء نے غیرمعمولی بارشوں کے بعد ہونے والے حالات کے پس منظر میں اپنے محکموں کو درپیش چیلنجز اور اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ فریال تالپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مشکل گھڑی میں ساتھ دینا مضبوط دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی دلیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے