مولانا فضل الرحمن

مسلمان کی شناخت یہی ہونی چاہیے کہ وہ فلسطین کی آزادی کی بات کرے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مسلمان کی شناخت یہی ہونی چاہیے کہ وہ فلسطین کی آزادی کی بات کرے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں رحمۃ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول اللہ تمام کائنات کے لئے رحمۃ العالمین ہیں۔ مسلمان کی رسول سے محبت کی کوئی حد نہیں، آج آپ علیہ السلام اتنی بڑی امت کے ساتھ زندہ ہیں کہ یہ اعزاز کسی اور امت کو حاصل نہیں، یہ ایک زندہ امت ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ باہر کے فتنے اتنے خطرناک نہیں ہوتے جتنے اندر کے ہوتے ہیں، ہم نے شرح صدر سے فیصلے کئے اس میں کسی ابہام کی گنجائش نہیں جبکہ جو جنگ شروع کی ہے وہ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اجتماعی فتنوں کا مقابلہ کرتے ہیں، سیاست میں تب ہی کامیابی ہے جب آپ کے پاس طاقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رمضان پیکج سات ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کر دیا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان پیکج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے