اینٹی بایو ٹکس

معروف جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کراچی (پاک صحافت) 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔یاسر حسین نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان 23 جولائی کو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے کیا۔یاسر حسین نے بیٹے کے ہاتھ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ پر لکھا ‘الحمد اللہ، اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں’۔

تفصیلات کے مطابق یاسر حسین کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے انہیں اور اقرا عزیز کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد بھی دی۔ خیال رہے کہ مئی 2021 میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اقرا عزیز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔ یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس مرتبہ تو اس کی کرم نوازی بے مثال ہے۔

واضح رہے کہ یاسر حسین نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔دوسری جانب اقرا عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یاسر حسین کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔ اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں جولائی 2021 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے