امتحانات

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور (پاک صحافت) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی جانب سے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، بورڈ کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 12 جون سے شروع ہوں گے، جب کہ نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بورڈ کے مطابق 30 مارچ کے بعد کوئی داخلہ فارم بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن  لاہور کی جانب سے انٹر میڈیٹ پارٹ ون، ٹو، علوم شرقیہ سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول جاری ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پبلک ریلیشنز آفیسر نے شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 مارچ کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 30 جنوری کو سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ اسکول دوبارہ کھولنے اور امتحانات کے شیڈولز سے متعلق اہم اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے، جب کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پریکٹیکلز اسکولوں اور کالجز میں منعقد ہوں گے جب کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نتائج متعلقہ بورڈز کو ارسال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے