ایف آئی اے

اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانی گرفتار

کراچی (پاک صحافت) ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے 5 کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے میرپور خاص کرائم سرکل کے عملے نے ایک بڑی کارروائی کی جس میں مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اسرائیل پہنچنے اور پھر وہاں ملازمت کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت سرانجام دیتے رہے، ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے، انہوں نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی اور ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے۔ گرفتار ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل ہیں جب کہ ان کا تعلق میرپورخاص سے ہے۔

ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمان یورپی ویزے پر جارڈن ائیرپورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے، ملزمان ویسٹرن یونین سے پاکستان میں اہل خانہ کو پیسے بھیجتے رہے، ملزمان ترکیہ، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی جارڈن ائیرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان وطن واپسی کے لیےدبئی کے راستے جارڈن ائیرپورٹ سے کراچی آتے تھے۔ ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے