الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات نہ کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے ملاقات کے لیے لکھے گئے خط پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جوابی خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں قانونی ٹیم کی جانب سے شرکاء کو بتایا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت صدر سے انتخابات کے شیڈول پر مشاورت ضروری نہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا باقاعدہ آغاز کررہا ہے۔ آج تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کے وفود الگ الگ الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے