محمد زبیر

حکومت کی ناکامی اب کھل کے سامنے آچکی ہے۔ محمد زبیر

کراچی (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہر دو ماہ بعد وزیر کی تبدیلی سے پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی اب کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہے۔ صرف وزیر تبدیل کرنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے مسلسل ناکامی کے بعد ایک بار پھر ٹیم میں تبدیلی کی ہے۔ گزشتہ تین سال سے کم عرصے میں چوتھا وزیر خزانہ تبدیل کیا ہے لیکن مسلسل ناکامی حکومت کا مقدر بن چکی ہے۔

محمد زبیر کا مزید کہنا ہے کہ بہت ہی کم عرصے میں کابینہ کے اندر اتنی تبدیلیاں وزیراعظم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ وفاقی کابینہ میں تمام تبدیلیاں عارضی ہیں اور کوئی بہتری آنے والی نہیں ہے۔ تبدیلی کے لئے افراد نہیں بلکہ پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے