اسحاق ڈار

اسحاق ڈار قائد ایوان سینیٹ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے بعد قائد ایوان سینیٹ بھی مقرر کردیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا ہے، اسحاق ڈار کی سینیٹ میں بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں ملک پہنچتے ہی وزارت خزانہ کا منصب سونپا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 2 روز قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اسحاق ڈار 5 سال سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس آئے ہیں۔ ان کی جانب سے وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے کے بعد امید کی جاتی ہے کہ ملکی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے