گاڑی

سرکاری ملازمین کو دی گئی گاڑیوں پر یہ ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے لکھنے کا حکم

گلگت (پاک صحافت) گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمین کو دی گئی گاڑیوں پر یہ ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے لکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں سرکاری گاڑیوں کے بے جا استعمال کو روکنے کیلئے گاڑیوں پر آفیشل لوگو لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے صوبے کے تمام اضلاع میں سرکاری گاڑیوں پر آفیشل لوگو پرنٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیے گئے سیمپل میں گاڑی کے سامنے حکومت کا لوگو جبکہ سائیڈ پر یہ گاڑی ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے لکھا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کے بے جا استعمال کو روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کو محدود کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے