وزیراعظم شہبازشریف

مصری صدر کا وزیراعظم کو فون، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے ٹیلی فون کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ہوئی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد پر مصری صدر اور عوام سے اظہار تشکر کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی قیادت میں چائنا تھری گورجز کے وفد نے ملاقات کی ہے اور فلڈ ریلیف فنڈ میں ساڑھے 6 لاکھ ڈالر کا چیک عطیہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے دوست اور ہمسایہ ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے