عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا بڑا آپریشن، دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے

عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا بڑا آپریشن، دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے

بغداد (پاک صحافت) عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں جبکہ 3 دہشتگردوں کو زندہ گرفتار کرلیا ہے۔

عراق کے صوبہ الانبار سے دہشتگرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے فوج اور حشد الشعبی کا مشترکہ آپریشن شروع ہو گیا ہے۔

عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور عراقی فوج  نے صوبہ الانبار کے علاقے الجزیره میں ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کی ہے، بتایا جاتا ہے کہ الانبار کے مغربی علاقے میں بیک وقت کئی سیکٹرز سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق ہونے والی کارروائی میں داعش کے 7 ٹھکانے تباہ اور 3 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

الحشد الشعبی نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مغربی الانبار میں داعش کی باقیات اور بچے کچے عناصر کے مکمل خاتمے تک  آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے بزرگ دینی رہنما آیت اللہ سیستانی نے 13 جون 2014 کو الحشد الشعبی کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا، الحشد الشعبی نے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کو شکست سے دوچار کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور اس وقت بھی وہ عراقی فورسز کے شانہ بشانہ داعش کی باقیات کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے