اداروں کے خلاف مہم میں شامل  500 اوورسیز پاکستانیوں کی فہرست تیار

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے اداروں کے خلاف مہم میں شامل 500 اوورسیز پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا حکومت کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں، ایسے عناصر کے خلاف کارروائی مناسب وقت پر عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 9 مئی کے بعد کئی پاکستانی برطانیہ اور دیگر ممالک فرار ہوئے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ  اوورسیز پاکستانیوں کی ایسی کسی فہرست کا وجود نہیں۔ ترجمان ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فیصل نے پاکستان پہنچنے پر گرفتاریوں سے متعلق فہرست کی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے