مریم نواز

مریم نواز کا چیف جسٹس کے ریمارکس پر ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائیزر مریم نواز نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کرا کر مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟ مریم نواز  کا کہنا ہے کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب کو کہتے ہیں دس فیملی ممبرز کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟ یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں۔ سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کافی وقت بعد آپ میری عدالت آئے، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے