بلاول بھٹو

پاکستان مقبوضہ کشمیر کا پرامن اور یواین قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردداری نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کا پرامن اور یواین قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات جرمن وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جرمن وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی بہترین دوست ممالک ہیں، جرمن وزیرخارجہ سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان جرمنی کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے، دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ انالینا بئیر بوک نے کہا  کہ پاکستان ہمارا قریبی اور پراعتماد شراکت دار رہا ہے۔

واضح  رہے کہ  پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جرمن وزیرخارجہ کی پاکستان آمد پر مشکور ہوں، جرمنی پاکستان کے لیے بہترین ایکسپورٹ کی منزل ہے، پاکستان اور جرمنی باہمی تعلقات کو مزید فروغ  دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے