اسحاق ڈار

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدے سے متعلق مذاکراتی سفارشات کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان معاہدے سے متعلق مذاکراتی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فرم بطور پیشگی ادائیگی ڈھائی کروڑ ڈالر دے گی، یہ رقم ناقابل واپسی اور نان ریفنڈ ایبل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کا اجلاس ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی۔  اجلاس میں کراچی بندرگاہ پر بلک اینڈ کارگو ٹرمینل کی تعمیر کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی ملکیتی کمپنی اے ڈی پورٹ 5 سال تک سالانہ 30 لاکھ ڈالر ادا کرے گی، 5 سال بعد مزید دو سال پچاس پچاس لاکھ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی فرم کارگو ٹرمینل کی تعمیر کا کام اگلے ماہ شروع کرے گی، کابینہ کمیٹی نے کابینہ سے ترمیم شدہ کمرشل ایگریمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے