حافظ حمداللہ

غیر متوازن غیر جمہوری اور غیر آئینی سویلین ڈکٹیٹر سے قوم کی جان چھوٹ گئی ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی اپنی کرسی بچاو میں آئین قانون جمہوریت عدالت اور ریاست سے لڑرہا تھا۔ انہوں نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ غیر متوازن غیر جمہوری اور  غیر آئینی سویلین ڈکٹیٹر سے قوم کی جان چھوٹ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی اپنی کرسی بچاو میں آئین قانون جمہوریت عدالت اور ریاست سے لڑرہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پی ڈی ایم اور متحدہ اپوزیشن آئین، قانون، جمہوریت، عدالت اور ریاست کی تحفظ کے لئے لڑ رہی تھی۔

واضح رہے کہ ترجمان پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ آخر کار آئین قانون جمہوریت عدالت اور ریاست کی جیت ہوئی، آئین کی بالادستی پر پی ڈی ایم اور متحدہ اپوزیشن قیادت مبارکباد کے مستحق ہے۔ حافظ حمد اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم کو پاکستانی ہٹلر عمران نیازی سے نجات مل گئی ہے، ہندوستانی قوم ہمت کرے اپنے ہٹلر نریندر مودی سےنجات حاصل کرے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے