بلاول بھٹو

وزیر خارجہ آئندہ ہفتے ازبکستان کے سرکاری دورے پر جائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے ازبکستان کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ 25 جنوری کو تاشقند روانہ ہوں گے، وہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 26 ویں وزارئے خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت ای سی او کے سیکریٹری جنرل خسرو نظیری کریں گے، جس میں پالیسی سازی کے طور پر سالانہ ورک پلان کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بلاول بھٹو زرداری متعدد شریک ممالک کے وزرائے خارجہ اور قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ دورہ تاشقند میں افغانستان پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ افغانستان پر تاشقند سمٹ میں پاکستان، ایران اور بھارت سمیت 20 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے