پی ٹی اے

سانحہ مری، پی ٹی اے کا سیاحوں کے لئے بڑا اقدام

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی اے نے سانحہ مری پیش آنے کے بعد محصور سیاحوں کے لئے بڑا اقدام اٹھا لیا،  خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مری اور گلیات میں موجود سیاحوں کیلئے کال کی سہولت مفت کردی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی بندش کی صورت میں خاطر خواہ متبادل انتظامات ضرور رکھیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مری اور گلیات کے علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بیلنس نہ رکھنے والے وہ موبائل فون صارفین جو اس وقت ان علاقوں میں موجود ہیں، انہیں فوری طور پر مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ی ٹی اے کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹرز نے گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو زیرو بیلنس ہونے پر اپنے نیٹ ورک کے نمبرز  پرمفت کالز کی سہولت فراہم کردی  ہے۔ صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے