بلاول بھٹو

محنت کش صرف پیپلزپارٹی پر اعتماد کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے محنت کش صرف پی پی پی پر اعتماد کرتے ہیں، پیپلزپارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک بھر کے محنت کش طبقات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر پیپلزپارٹی لیبر بیورو کے عہدیدار اور کارکن تعریف کے مستحق ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے میں پیپلزپارٹی کی مزدور یونین نے ملک بھر کے تمام اسٹیشنز سے کلین سوئپ کرکے ثابت کیا کہ محنت کش صرف پی پی پی پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزیونٹی کے تقریباً دو ہزار ووٹوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ گروپ کو 250 ووٹ ملنا اس بات کا اظہار ہے کہ محنت کش عمران خان کے بیانئے کو قبول نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے