مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کی جانب سے مہنگائی مکاؤ مارچ کے انتظامات کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مہنگائی مکاؤ مارچ کے انتظامات کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو 6 رکنی کمیٹی کا ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مہنگائی مکاؤ مارچ کے انتظامات کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ خیال رہے کہ کمیٹی میں پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب، انجم عقیل خان، ملک ابرار، ملک سہیل، سردار نسیم اور حنیف عباسی شامل ہیں۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق کمیٹی مہنگائی مکاؤ مارچ کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتطامات، روٹ اور اسٹیج سے متعلق امور کی ذمہ داری انجام دے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن مہنگائی مارچ کے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے۔ ن لیگ کا مارچ لاہور سے 26 مارچ کو ماڈل ٹاؤن لاہور سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگا۔ دوسری جانب حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مہنگائی مکاؤ مارچ کیلئے مسلم لیگ ن نے اپنا کنٹینر تیار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ مریم نواز اور  حمزہ شہباز 26 مارچ کو اس کنٹینر پر سوار ہو کر ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے