ٹی ٹی پی

ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں افغان حکومت کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں افغان حکومت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین مائیکل میکول نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں امارات اسلامیہ یعنی افغان حکومت مدد فراہم کررہی ہے۔ ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے اگرچہ اس امریکی بیان کی تردید کی ہے تاہم ٹی ٹی پی کا پاکستان کے خلاف امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا راز پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں فاش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 30 اگست 2021 کو انخلاء کے بعد امریکا کا 7 اعشاریہ 100 ڈالر مالیت کا دفاعی سامان افغانستان میں ہی رہ گیا تھا۔ امریکا نے افغان فوج کو جو چار لاکھ 27 ہزار 300 جنگی ہتھیار فراہم کیے تھے ان میں سے تین لاکھ ہتھیار بھی انخلا کے وقت وہیں رہ گئے۔ بعد میں یہ ہتھیار امارت اسلامیہ کی نگرانی میں آئے اور پھر یہ پاکستان مخالف گروہوں تک پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ہتھیاروں نے ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو مضبوط کیا۔ ٹی ٹی پی کو جدید اسلحہ ملا جس میں ایم چوبیس اسنائپر رائفل، ایم فور کاربائنز اور ایم سکسٹین اے فور جیسے جدید ہتھیار شامل ہیں۔امارت اسلامیہ کے سابق کمانڈروں نے یہ ہتھیار ٹی ٹی پی کے حوالے کئے۔ بلوچ لبریشن آرمی نے بھی انہی ہتھیاروں سے نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کیمپوں پر حملے کئے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے