نثار کھوڑو

بلاول بھٹوزرداری نے پانی کا معاملہ اٹھاکر سندھ پر مہربانی کی، نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) صوبائی مشیر محکمہ بورڈز اینڈ جامعات نثار کھوڑو نے سندھ میں جاری پانی کی قلت پر پانی کا مسئلہ اٹھانے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے پانی کا معاملہ اٹھا کر سندھ پر مہربانی کی ہے۔ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ہم پانی کے معاملے پر احتجاج کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر محکمہ بورڈز اینڈ جامعات نثار کھوڑو نے سندھ میں جاری پانی پانی کی قلت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پانی کے معاملے پر احتجاج کریں گے، 3 جون کو لاڑکانہ کے اضلاع میں احتجاج کریں گے، 5 جون کو ٹھٹھہ ، بدین میں احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 9 جون کو سکھر کے تین اضلاع میں احتجاج ہوگا،15 جون کو کراچی میں احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری بات کو سنا نہیں جاتا،الٹا ہماری بےعزتی کی جاتی ہے ، پانی کم ہے تو سب کا پانی کم ہونا چاہیے،صرف سندھ کا پانی کم کیوں ہے؟

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے