راجہ پرویز اشرف

آئین بڑا صاف ہے کہ پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے نمائندوں کے پاس ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ  آئین بڑا صاف ہے کہ پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے نمائندوں کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کوئی شک نہیں کہ پارلیمان سپریم ہے اور میں نے پارلیمان کے ممبران کی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے چیف جسٹس کو خط لکھا، میں نے پاکستان کے الیکٹڈ ممبران کے احساسات کی ترجمانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشریف نے کہا کہ ملک میں افرا تفری اور غیر یقینی کیفیت ہے جو افسوس ناک ہے، سارا معاشرہ افواہوں کی زد میں ہے، یہ صورتحال افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بطورکسٹوڈین آف دی ہاؤس میری ذمہ داری ہےکہ ارکان کے جذبات سپریم کورٹ کے سامنے رکھوں، میرا مقصد یہ تھا کہ اس ہیجانی کیفیت سے نکلنے کی راہ ڈھونڈی جائے، میں نے پارلیمینٹیرینز کے جذبات من و عن لکھے ہیں، میں نے لکھا کہ سپریم کورٹ نے اپنی حد سے تجاوز کیا ہے، میں نے کہا کہ مالی معاملات کی اجازت پارلیمان دیتی ہے حکومت نہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک یا کسی اور ادارے کو بلاکر پیسے دینے کا کہنا درست نہیں، اگر ادارے اپنی حدود سے نکل کر دوسرے کی حدود میں جائیں گے تو یہ ٹھیک نہیں، آئین کی سربلندی اور ملک کے مفاد کے لیے ہم سب نے سوچنا ہے کیونکہ آئین بڑا کلیئر ہے کہ اختیارات صرف پارلیمان کے پاس ہیں۔ پارلیمان نے ہمیشہ ایک ماں کا کردار ادا کیا ہے، پارلیمان کو عزت نہیں دیں گے تو پھر سارا معاشرہ ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے