ابھی نہ وزیراعظم کا فیصلہ ہوا ہے نہ وزیراعلیٰ کا، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابھی نہ وزیراعظم کا فیصلہ ہوا ہے نہ وزیراعلیٰ کا، جب بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان کیا جائے گا وہ مشاورت کے نتیجے میں ہو گا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت سازی کے معاملات چل رہے ہیں، آزاد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی جوق در جوق ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، الیکشن کے نتائج کے حوالے سے چند سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ابہام پیدا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج پر آپ نے حتمی رائے قائم کرنے کی کوشش کی، بہت قیاس آرائیاں کی گئیں کہ نواز شریف نے تقریر نہیں کی، نواز شریف نے تقریر تب کرنی تھی جب نتائج آنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو پذیرائی ن لیگ کو ملی ہے ہم سنگل لارجسٹ پارٹی موجود ہیں، آج ہم پنجاب میں 150 کا فگر کراس کر لیں گے، دو آزاد ایم این اے ہمیں جوائن کر چکے ہیں، ہماری دیگر پارٹیوں کے ساتھ مشاورت چل رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ہماری مزید مشاورت جاری ہے، پنجاب میں ہماری 140 تعداد تھی، 6 نے آج جوائن کیا، 4 مزید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاق میں ہماری مشاورت پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ جاری ہے، مشترکہ اور متفقہ طور پر امیدوار کا اعلان کیا جائے گا، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے