دھماکہ

سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں 2 دھماکے، 8 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افرادجاں بحق

سوات (پاک صحافت) سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں 2 دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار سمیت 10 افراد شہید جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ تھانے کی چھت گر گئی، سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، دھماکے کے بعد شہر بھر کے ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنائی گئی، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق دھماکے سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے