خواجہ آصف

کفایت شعاری پالیسی، مارکیٹیں رات 8 بجے اور شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت مارکیٹیں رات 8 بجے اور شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسٹورنٹ، ہوٹل اور مارکیٹس رات 8 بجے بند ہو جائیں گی، شادی ہال کے اوقات رات 10 بجے تک کردیئے جائیں گے۔ حکومتی اداروں میں 20 فیصد لوگ گھر سے کام کریں تو 56 ارب کی بچت ہوگی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران میں ہے، مختلف ذرائع سے توانائی کی بچت سے معیشت کو فائدہ ہوگا، توانائی کی بچت پر صوبوں سے بھی تجاویز مانگی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں بدنیتی کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے جو کیا وہ پاکستانی عوام کی ترجمانی تھی، پوری قوم وزیر خارجہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی توثیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے