سراج الحق

سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

منصورہ (پاک صحافت) انتخابات میں ناکامی پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا۔

انکا کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی استعفی دیتا ہوں۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی ایک بھی نشست نہ جیت سکی۔

دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کر لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوریٰ اجلاس میں سراج الحق کے استعفیٰ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے