رانا ثناء اللہ

آنے والے چند دنوں میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی ہو جائے گی، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب آرمی چیف کی ایکسٹینشن والا معاملہ بھی ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا آئینی اختیار وزیر اعظم کا ہے تاہم مشاورت سب سے کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر آنے والے چند دنوں میں حتمی فیصلہ سامنے آ جائے گا۔نئے آرمی چیف سے متعلق فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کی صوابدید ہے تاہم تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نےکرنا ہے۔صحافیوں کے ایک سوال کے جواب پر وزیر دفاع نے جواب دیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی کردار ہے جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر مشورہ وزیراعظم کی صوابدید ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے