الیکشن کمیشن

وفاقی وزیر کیخلاف الیکشن کمیشن کیجانب سے کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کی جانب سے الزامات لگانے پر وفاقی وزیر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وفاقی وزیراعظم سواتی کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔ جس میں تمام ممبران کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعے سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ڈی جی لاء کو قانونی آپشنز پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے