جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کی جانب سے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے شروع کر دیے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں 30 سے زائد سابق ارکانِ اسمبلی کا استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں ملاقاتیں کریں گے۔ استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن بھی مکمل کر لی جائے گی۔ استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے