آصف زرداری

آصف زرداری نے  پارٹی کے وزراء کو اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری نے حالیہ بارش کے پیش نظر پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزراء کو اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء جلد سے جلد حلقوں میں پہنچ کر اپنا کردار  ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جاری بیان  میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلر اپنا کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

واضح رہے کہ  آصف زرداری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سندھ میں زراعت کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے کھجور اور آم کی پیداوار کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے