فیصل کریم کنڈی

عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ مولانا فضل الرحمٰن کو ہوا، فیصل کنڈی کا سوال

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے سربراہ تھے عدم اعتماد سے منع کر دیتے، عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ مولانا فضل الرحمٰن کو ملا۔ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں چار وزارتیں، ڈپٹی اسپیکر شپ جے یو آئی کو ملی، ان وزارتوں میں مولانا نےڈیرہ اسماعیل خان سے سیاسی سفر شروع کیا، مولانا اس سیاسی سفر میں اسلام آباد سے پھر ترکیے پہنچے، نگراں حکومت میں وزارتیں ملیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سارے مزے لوٹنے کے بعد خیال آیا کہ ان سے زیادتی ہوئی، مولانا صاحب سیاسی طور پر چلے ہوئے کارتوس بن چکے ہیں، سیاست میں مولانا آ نہیں رہے اب سیاست سے جارہے ہیں، مولانا کے بھائی کہہ رہے تھے کہ ہم سی ایم اور مولانا صدر ہیں، ہماری بات ہوچکی ہے، مولانا کے بھائی کہہ رہے تھے کہ ہمارے لیے کمپین اور لوگ بھی کر رہے ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق پی ٹی آئی نے کیا کیا باتیں کیں، آج اگر پیپلزپارٹی یا ن لیگ نے یہ کیا ہوتا تو کلپ چلائے جاتے کہ ماضی میں یہ کیا اور یہ کہا، پیمرا سے درخواست ہے کہ پابندی ہٹائیں تاکہ ہم دیکھ سکیں کے بانی پی ٹی آئی مولانا سے متعلق ماضی میں کیا کہتے تھے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ آج جے یو آئی اور تحریک انصاف والے اکٹھے ہوئے اچھی بات ہے، اب دیکھتے ہیں کہ کیا پی ٹی آئی کے دوست مولانا آ رہا ہے پر بھنگڑے ڈالیں گے، اب دیکھتے ہیں کہ کیا جے یو آئی کے کارکن نک دے کو کے پر بھنگڑے ڈالیں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے صدر تھے، ان کے لوگوں نے جس طرح کرپشن کی صلہ ان کو کے پی میں مل گیا، بانی پی ٹی آئی ہماری منتیں کر رہا تھا کہ الیکشن کروانے کو تیار ہیں، جس طرح سے عدم اعتماد کا ووٹ لیا گیا سب کو معلوم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے