فضل الرحمان

اب ہم کسی آقا کو پاکستان میں مسلط نہیں ہونے دیں گے، فضل الرحمان

ڈی آئی خان (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب ہم کسی آقا کو پاکستان میں مسلط نہیں ہونے دیں گے، اگر کل کسی اور کو مسلط کیا گیا تو اسے بھی گریبان سے پکڑ کر اتاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے سی پیک کو روک کر اپنے آقاؤں سے وفاداری نبھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پچھلی حکومت میں کسی ایک بھی میگا پروجیکٹ کا افتتاح نہیں دیکھا، موجودہ حکومت کے ایک سال میں صرف افتتاح نہیں ہوئے بلکہ کام بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں ایسی حکومت آئی جس نے ترقی کا پہیا جام کر دیا، ہم نے سر اٹھا کر سیاست کی ہے، ملک کی ترقی کے پہیے کو جام کرنے والوں سے استقامت سے مقابلہ کیا۔

واضح رہے کہ  مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ترقی کے پہیے کو جام کیا ان کو ہم نے نکالا، ہم نے کل بھی ناجائز حکومت کو چیلنج کیا اور آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا گیا، معیشت کا ڈھانچہ بیٹھ گیا، آج پورے پاکستان میں میگا پروجیکٹ پر دوبارہ کام شروع ہو گیا ہے، ووٹ اور الیکشن کا حق عوام کو جلد ملے گا، عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے