سلیم مانڈوی والا

وزیراعظم کا ریلیف پیکج عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (پاک صحافت) سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اپنے خطاب میں اعلان کردہ پیکج مسائل میں گرفتار عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ریلیف کی بجائے اپنی تقریر میں مزید مہنگائی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھانی پڑیں گی۔ پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں تو آٹا گھی اور دالوں کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں گی۔

سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا ہے کہ آٹا، چینی، دال، گھی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار عالمی منڈی نہیں خود وفاقی حکومت ہے۔ حکومت کے تین برس کے بعد اس طرح کا ریلیف پیکج کا اعلان عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے