مریم نواز

آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے تو ن لیگ اکثریت سے جیتے گی۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر آزاد کشمیر میں صاف و شفاف اور غیرجانبدار انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیت جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کریں گے بلکہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم پاگل نہیں کہ اتنی جدوجہد کے بعد ڈیل کریں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تو اس کے دور رس نتائج ہوں گے، الیکشن چوری کے بہت غلط نتائج ہوں گے، الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کر کے بھی آپ ہار جاتے ہیں، عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے راستے میں نہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے