ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں نئی تبدیلی جو اسے گوگل کے مقابلے پر کھڑا کر دے گی

(پاک صحافت) ٹک ٹاک میں نئی تبدیلی جو اسے گوگل کے مقابلے پر کھڑا کر دے گی۔  خیال رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ٹک ٹاک سرچ ویجیٹس متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ سرچ انجن کے شعبے میں گوگل کو ٹکر دی جاسکے۔ٹک ٹاک میں پہلے ہی سرچ کے ذریعے صارفین ٹرینڈز اور ویڈیوز کو تلاش کرسکتے ہیں مگر اس نئے فیچر سے سرچنگ کو زیادہ بہتر بنا دیا جائے گا۔

تٖفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ویجیٹ کے ذریعے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین ہوم اسکرین پر ہی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سرچ فنکشنز تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور ایپ کو اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اینڈرائیڈ صارفین بھی اس سرچ ویجیٹ تک رسائی حاصل کرکے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ جولائی 2022 میں گوگل نے خود اعتراف کیا تھا کہ 25 سال کی عمر کے لگ بھگ 40 فیصد افراد گوگل سرچ اور میپس کے مقابلے میں سرچنگ کے لیے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کو ترجیح دیتے ہیں۔

واضح رہے کہگوگل کے سنیئر نائب صدر پربھارکر راگھون نے ایک کانفرنس میں بتایا کہ گوگل کے اندرونی ڈیٹا کے مطابق 40 فیصد کے لگ بھگ نوجوان اگر آن لائن کوئی چیز یا جگہ تلاش کررہے ہوتے ہیں تو وہ گوگل میپس یا سرچ کی بجائے ٹک ٹاک یا انسٹاگرام کا رخ کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ فی الحال ٹک ٹاک کا سرچ انجن گوگل کے ماڈل سے مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے