ہمارے زوال کی وجہ نبی ﷺ کی تعلیمات فراموش کرنا ہے، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیدِ میلادالنبیﷺ کے موقع پر کہا ہے کہ ہمارے زوال کی وجہ نبیﷺ کی تعلیمات کو فراموش کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ حضرت محمد ﷺ نے امن، اخوت، احترامِ انسانیت، مساوات اور عدل و انصاف کا درس دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیدِ میلادالنبیﷺ کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبئیٔ کریم محمد ﷺ پوری کائنات کے لیے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے، آپ ﷺ نے مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا جو دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

واضح رہے کہ آج سرکارِ دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں چھوٹی بڑی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور ہر جانب روشنی اور فضا میں درود و سلام کی صدائیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے