آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الفطر منائی جارہی ہے

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، مختلف علاقوں میں مساجد اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ملکی سلامتی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔ کراچی میں 4 ہزار 242 مقامات پر عید الفطر کی نماز ادا کی گئی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں عید الفطر کے اجتماعات کی سیکیورٹی پر 9 ہزار 825 پولیس اہلکار و افسران کو تعینات کیا گیا۔  پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی شہریوں نے مساجد اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید ادا کی، عید گاہ چارسدہ روڈ میں عید کی نماز چیف خطیب خیبرپختونخوا مولانا طیب قریشی نے پڑھائی۔

واضح  راولپنڈی میں بھی مساجد میں نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے، عید الفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع لیاقت باغ میں ہوا جہاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی نماز پڑھی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے خطبات میں امن و سلامتی کا درس دیا اور نماز عید کے بعد ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس کے علاوہ لاہور میں ساڑھے 4 ہزار چھوٹے بڑے مقامات پر نمازِ عید ادا کی گئی، سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے