مولا بخش چانڈیو

قانون بنانا قومی اسمبلی کا کام ہے، مولا بخش چانڈیو

اسلام  آباد  (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ قانون بنانا قومی اسمبلی کا کام ہے، عدلیہ آئین کی وضاحت اور تشریح کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  عدلیہ خود قانون بنانے بیٹھ گئی تو پارلیمنٹ کیا کرے گی۔ عدلیہ قانون ساز اسمبلی کے مدمقابل کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولابخش چانڈیو نے نمازِعید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کئی عیدیں غمگین گزریں اور آج کی عید بےچین گزر رہی ہے، پہلی بار سپریم کورٹ کے مدمقابل سیاسی قوتیں ہیں، سپریم کورٹ کو قانون ساز اسمبلی کا فیصلہ ماننا ہے۔

واضح رہے کہ مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے خطرہ بن گئے ہیں، پاکستان کی ساری بے چینی کا ذمہ دار خان صاحب کو ٹھہراتا ہوں، عمران خان ملک کو جس نہج پر لے کر جا رہے ہیں وہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو حالات ورثے میں ملے ہیں اس کے ذمہ دار خان صاحب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے