ایکس (ٹوئٹر) سے دسمبر 2014 سے قبل کی پوسٹس میں تصاویر اور لنکس غائب

(پاک صحافت) ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) میں بظاہر کسی تکنیکی خامی کے باعث دسمبر 2014 سے قبل پوسٹ کی گئی تصاویر ڈیلیٹ ہوگئی ہیں۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب 20 اگست کو ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں تسلیم کیا تھا کہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘شاید ناکام’ ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ افسوسناک حقیقت ہے کہ اب اچھے سوشل نیٹ ورکس موجود نہیں، ہوسکتا ہے کہ ہم بھی ناکام ہو جائیں جیسا متعدد افراد پیشگوئی کر رہے ہیں، مگر ہم اسے بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔اس پوسٹ سے قبل ٹوئٹر میں ایک ممکنہ تکنیکی خامی کا انکشاف ہوا تھا جس کے باعث دسمبر 2014 سے پہلے پوسٹ کی گئی تصاویر اور لنکس ایکس پلیٹ فارم سے غائب ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ن پوسٹس میں تصاویر اور ویڈیوز کی بجائے broken links نظر آ رہے ہیں۔ متعدد صارفین نے اس کا اظہار کیا مگر ایک صارف Tom Coates نے سب سے پہلے اس کی نشاندہی کی تھی۔ درحقیقت Tom Coates نے ایک پوسٹ کہا کہ یہ ایلون مسک کی جانب سے بچت مہم کا حصہ ہے۔ اس تکنیکی خامی کے باعث Ellen DeGeneres کی 2014 کے آسکر کی مشہور تصویر بھی ایکس سے غائب ہوگئی تھی مگر پھر اسے بحال کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے