مریم نواز

تعمیرِ پاکستان کے لیے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعمیرِ پاکستان کے لیے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ قوم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے، نوجوانوں کو استحکام و ترقی کے لیے کام، کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اللہ ہمیں پاکستان کے عظیم بانیان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے