راشد محمود سومرو

خفیہ طاقتیں فیصلہ کریں کہ ملک کو بچانا ہے یا عمران خان کو۔ راشد محمود سومرو

عمرکوٹ (پاک صحافت) راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی و نالائقی اور عوام دشمنی اب سب پر آشکار ہوچکی ہے۔ اب خفیہ طاقتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ملک بچانا چاہتے ہیں یا عمران خان کو۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف سندھ اور پی ڈی ایم کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، مولانا فضل الرحمن نے کافی وقت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان بیرونی قوتوں کے آلہ کار ہیں، یہ ملک توڑنا چاہتے ہیں۔

راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک عمران خان کی حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی، پی ڈی ایم پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائے گی، قیادت فیصلہ کریں گی کہ ہمیں دھرنا دینا ہے یا اسلام آباد میں کتنے روز ٹھہرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صدراتی نظام سے کوئی تبدیلی نہیں آنی، صدارتی نظام کی ملک میں باتیں کرنے والے عناصر ملک میں جمہوری نظام کو چلنے دیں، بندوق کی طاقت پر لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہ کرائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے