چویدری شجاعت

مسلم لیگ (ق) کا پنجاب الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ق) نے بھی پنجاب الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ ق کا اجلاس ہوا، جس میں چیف آرگنائزر چوہدری سرور، جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب میں انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم بارے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مفاہمتی عمل کیلئے پارٹی کی 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا ملک کسی صورت بھی اداروں میں تقسیم در تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی قوتوں کو اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔

چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا پاکستان مسلم لیگ ق پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات چاہتی ہے، ایک روز انتخابات نہ ہونے کی صورت میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے