آصف زرداری

آئندہ چند دنوں میں آصف زرداری ہسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر عاصم

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں آصف زرداری ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی خرابی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے بیان جاری کردیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی انتہائی خراب صحت کی خبریں جھوٹی ہیں اور سابق صدر کی صحت اچھی ہے۔

ذرائع کے مطابق  سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں آصف زرداری ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ سابق صدر ایک ماہ سے علیل ہیں جب کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے