اظہر متین

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین جاں بحق

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی اظہر میتن جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے صحافی نجی نیوز چینل سے وابستہ تھے، مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس لوٹ رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق مقتول صحافی اظہر متین کی میت عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ایس پی گلبرگ طاہر نورانی نے بتایا ہے کہ اطہر متین بچوں کو اسکول چھوڑنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نے اطہر متین کو روکنے کی کوشش کی۔ ایس پی گلبرگ نے کہا کہ فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید تفتیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز شریف نے روک لیا یہ بات بے بنیاد اور غلط ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے