بلاول بھٹو

پاکستان اور جرمنی کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ وزیر خارجہ

برلن (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو جرمن ہم منصب کی دعوت پر سرکاری دورے پر برلن پہنچ گئے جہاں ان کی مختلف حکومتی شخصیات اور عہدیداروں سے ملاقاتیں طے ہیں۔ وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد بلاول بھٹو پہلی مرتبہ جرمنی کا دورہ کر رہے ہیں۔

برلن پہنچنے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان ان تعلقات میں وسعت کا خواہشمند ہے، جرمنی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد پر ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کی حکومتوں اور افراد کے درمیان روابط کا فروغ ہے، پاکستان سرمایہ کاری، دو طرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے