سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے عام علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جب کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے